20 اپریل 2016 - 10:58
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کابل میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانتسان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان حسین جابری انصاری نے افغانتسان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے افغان حکومت ، عوام اور دھماکوں سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا آظہار کیا اور دہشت گردوں کام قابلہ کرنے کے لئے باہمی اور عالمی اتحاد پر زوردیا۔ واضح رہے کہ کابل میں ہونے والے بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169